مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنی ڈرون طیاروں کا سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر حملہ

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ملک خالد ایئربیس پر حملے کی خبر دی ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے آج بروز جمعہ اعلان کیا کہ آج علی الصبح سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں ملک خالد ایئربیس میں ایک اہم فوجی سائٹ کو قاصف کے ٹو کے 2 ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ملک خالد ایئربیس میں فوجی اہداف پر ہونے والا حملہ پوری طرح کامیاب رہا ۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کے علاقے جیزان میں آرامکو آئل کمپنی پر صماد 3 ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو بھی سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں ملک خالد ایئربیس میں ایک اہم فوجی سائٹ کو قاصف کے ٹو ڈرون طیارے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب کی فوجی سائٹوں پر یمن کی کارروائی ، اس کا قانونی حق اورسعودی جارحیت اور محاصرے کا جواب ہے ۔

اس سے قبل یمنی حکومت کے وزیردفاع محمد ناصر العاطفی نے زور دے کر کہا تھا کہ اگر سعودی اتحاد یمن کے خلاف جارحیت کی حماقت جاری رکھے گا تو دوسری حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

یمنی فوج اور رضاکار فورس نے حالیہ مہینوں میں جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان اور ابہا ہوائی اڈوں اور ملک خالد ایئربیس کو کئی بار اپنے ڈرون اور میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔

جیزان اور ابہا ہوئی اڈے اور ملک خالد ایئربیس سے ہی جارح سعودی اتحاد یمن پر حملوں کے لئے مدد اور ایندھن حاصل کرتا ہے۔

یمن گذشتہ چھے برس سے جارح سعودی اتحاد کے حملوں اور سنگین بحری ، بری اور فضائی محاصرے کا شکار ہے جس کے باعث اس ملک کو غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button