یمنی فوج کا بڑا حملہ، 10 سعودی فوجی ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے 10 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے ’’قعطب‘‘ اور’’الضالع ‘‘کےعلاقوں میں آل سعود کے اتحادی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے 10 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نجران کے علاقے ’’مربع الحماد‘‘ میں موجود سعودی فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔
یمنی فورسز نے الحماد میں سعودی ایک بڑے حملے کو پسپا کردیاہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں۔