مشرق وسطی

یمنی فورسز نے مآرب میں سعودی فوج کے 41 فوجی کمانڈروں کو واصل جہنم کردیا

شیعہ نیوز: یمن کے صوبہ مآرب میں یمنی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، یمنی فورسز نے مآرب میں سعودی فوج کے 41 فوجی کمانڈروں اور مزدوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کی کارروائی میں وادی عبیدہ میں سعودی عرب سے وابستہ فوج کے 41 فوجی کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں جس میں 177 بریگيڈ کے انٹیلیجنس کمانڈر سیف العشمی، سرحدی لشکر کے کمانڈر محمد صالح البحبوح ، عبدالرحمن قصیلہ، محمد علی الترابی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پیر کے دن ایک کارروائی میں یمن کی مستعفی حکومت کی وزارت دفاع کے اعلی اہلکار ناصر الزیبانی کئي فوجیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبہ مآرب میں یمنی فوج کی پیشقدمی اور سعودی عرب کے اتحاد کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ جاری ہے اور عنقریب یمنی فورسز صوبہ مآرب کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button