
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
یمنی فوج کا سعودی چھاؤنی پر میزائلوں سے حملہ، متعدد ہلاک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جمعے کے روز ایک بار پھر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں فوجی چھاؤنیوں کو بیلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی چھاؤنیوں پر بیلیسٹک میزائل فائر کئے ہیں اور یہ میزائل صنعا سے فائر کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یمنی میزائل حملوں میں سعودی فوجیوں کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔
عالمی تنظیموں اور اداروں کی رپورٹوں کے مطابق اس وقت یمن کی ایک چوتھائی آبادی کو شدید ترین قحط کا سامنا ہے۔