یمنی فوج کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ، سینکڑوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک
سعودی فوجی اتحاد کی مسلسل جارحیت کے جواب میں سعودی فوجی اتحاد پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج نے سعودی اتحادی افواج پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کردیا جس مین سینکڑوں سعودی اتحادی فوجہ یلاک ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں سعودی اتحادی فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصاراللہ کی جانب سے سعودی فوجی اتحاد کی مسلسل جارحیت کے جواب میں سعودی فوجی اتحاد پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے جس مین اب تک کی اطلاع کے مطابق سینکڑوں سعودی اتحادی فوجی ہلاک اور ہزاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اسلحہ اور جنگی سامان کی بہت بڑی مقدار بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
ترجمان یمنی فوج نے کہا کہ جیت صرف اللہ کی طرف سے ملتی ہے، اللہ کی مدد سے یمنی فورسز یہ اعلان کرتی ہیںکہ نجران کے علاقے میں جیت اللہ کی طرف سے نامی ایک بہت بڑی اور اہم فوجی کاروائی کامیابی سے ہمکنار ہوئی، جو دشمن کی فوج کو گھیرنے کے حوالے سے اب تک کی بڑی کاروائی ہے، اب تک اس کاروائی کے نتیجے میں دشمن کی فوج کو بہت بڑے جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
1 – تین فوجی بریگیڈز کو سرینڈر کرنا پڑا ہے، بیشتر فوجی کمانڈروں، عام فوجیوں اور اپنے تمام تر اسلحے سمیت،
2 – بڑی تعداد میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے، جن میں سینکڑوں کی تعداد میں بکتر بند گاڑیوں کے علاوہ عام فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔
3 – ہزاروں کی تعداد میں دشمن کے فوجیوں کوگرفتارکرلیا گیا ہے، جن میں سے اکثر وطن سے خیانت کرنے والے اور کرایے کے قاتل ہیں، اور اسی طرح سینکڑوں کی تعداد میں دشمن کے فوجی مارے اور زخمی ہوئے ہیں۔
4 -گرفتار کیے جانے والوں میں سے بڑی تعداد سعودی فوجی افسروں کی ہے۔
5 – کاروائی شروع ہونے کے 72 گھنٹے کے بعد ہماری فورسز نے چاروں طرف سے دشمن کو مکمل گھیرے میں لیا، جو تین بریگیڈز پر مشتمل تھے، جن میں سے اپنے وطن سے خیانت کرنے والے، کرایے کے قاتل اور سعودی فوج کی مکمل یونٹ شامل ہے، ان تمام بریگیڈز کو مکمل طور پر توڑ کر ان کو برباد کر دیا گیا اور بچنے والوں کوگرفتارکریا گیا، اور سینکڑوں مربع کلومیٹر کے علاقے کو آزاد کر لیا گیا۔
فوجی کمانڈروں کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تمام قیدیوں کے ساتھ انسانی سلوک روا رکھا گیا ہے، جو کہ ہمارے دینی اور یمن کے رسم و رواج کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے، فوجیوں کو اسیر بنانے کے بعد انہیں سعودی ائیر فورس کے فضائی حملوں سے بھی بچایا گیا، کیونکہ اسیر بنانے کے بعد سعودی فوج نے دسیوں فضائی حملے کئے۔
ہم اسیروں کے گھر والوں کو یہ اطمینان دلاتے ہیں کہ ان اسیروں کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھا جائے گا، یہاں تک اسیروں کے تبادلے پر اتفاق رائے عمل میں لایا جائے۔
اس جوابی کاروائی میں ہماری فوج کے بعض سپشل فورسز نے شرکت کی، جن کو بری فوج، میزائل سسٹم اور ڈرون طیاروں کی مدد حاصل تھی۔
یمارے یہ حملے اسی طرح ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت جاری رہیں گے، اور اس کاروائی کی مزید تفصیلات آئندہ چند پریس کانفرنسوں میں پیش کی جائیں گی۔