
بحیرہ احمر اور بحر ہند میں امریکی اور اسرائيلی بحری جہازوں پر یمنی فوج کے حملے
شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج نے پیر کی شام بحیرہ احمر اور بحر ہند میں تین کارروائیوں میں امریکہ اور اسرائیل کے 5 بحری جہازوں پر حملے کی خبر دی ہے۔
المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا ہے کہ پہلے آپریشن میں بحرہند میں”لاریگوڈیزرٹ”نامی امریکی بحری جہاز پر حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی میں کوئی بھی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی، والکر ترک
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ بحر ہند میں ہی ایک اور آپریشن میں” ایم ایس سی میکیلا” اسرائيلی بحری جہاز پر حملہ کیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ اسی طرح اسرائیلی حکومت کے "مائنروا لیسا” بحری جہاز پر بحیرہ احمر میں حملہ کیا گیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ بحیرہ احمر میں امریکہ کے دو جنگی بحری جہازوں پر بھی حملے کئے گئے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ یمنی فوج کے یہ بحری، میزائلی اور فضائی آپریشن پوری طرح کامیاب رہے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جب تک غزہ کا محاصرہ اور رفح نیزغزہ کے دیگر علاقوں پرغاصب صیہونی حکومت کے حملے جاری رہیں گے یمنی افواج مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔