یمنی فوج کا سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر ایک اور میزائل حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج و عوامی مزاحمتی فورسز نے اپنی جوابی کارروائی میں جارح ملک سعودی عرب کے جنوب میں ایک اہم فوجی ہدف کو انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے لکھا ہے کہ خدا کے فضل و کرم سے یمنی میزائل فورسز نے جارح سعودی عرب کی ابہاء انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع ایک اہم فوجی ہدف کو اپنے بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں اسرائیل نے ہم پر حملہ کیا تو اسے دن میں تارے دکھا دیں گے: شیخ نعیم قاسم
جنرل یحیی سریع نے تاکید کی کہ اس جوابی کارروائی میں استعمال کیا جانے والا یمنی میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے نشانے پر بیٹھا ہے جبکہ اس میزائل کو تاحال متعارف نہیں کروایا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 4 سالوں سے یمنی مسلمانوں پر جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے جواب میں یمنی مسلح افواج نے سعودی فوجہ تنصیبات کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔