دنیا

یمنی مزاحمتی فورسز نے بحیرہ احمر میں برطانوی بحری جہاز تباہ کردیا

شیعہ نیوز: یمن کی مزاحمتی تنظیم انصاراللہ نے بحیرہ احمر سے گذرنے والے ایک برطانوی بحری جہاز پرڈرون کشتی سےحملہ کیا جس کے نتیجے میں جہازکو آگ لگ گئی۔

جمعرات کی شام یمن کی مزاحمتی تنظیم ’انصار اللہ‘ نے ایک ویڈیو کلپ دکھایا جس میں کہا گیا ہے کہ یمن کے مغرب میں بحیرہ احمر میں ایک برطانوی تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سید حسن نصر اللہ نے علاقائی اور عالمی سطح پر نہایت اہم کردار ادا کیا، عبد المالک حوثی

گروپ کے ملٹری میڈیا نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم کے ذریعے نشر کیا۔ ایک ویڈیو کلپ دکھایا گیا ہے کہ مزاحمتی فورسز نے برطانوی تیل کے جہاز کورڈیلیا مون کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا ہے۔

تنظیم نے نشاندہی کی کہ یہ حملہ ایک پائلٹ کشتی کے ذریعے کیا گیا تھا۔ حوثی مزاحمتی فورسز کا کہنا ہے کہ  وہ امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں اسرائیلی دشمن کی بحری ناکہ بندی کے تسلسل میں جاری رکھیں گے۔

گذشتہ منگل کو اس گروپ نے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں 3 حملوں کے نفاذ کا اعلان کیا جس کے دوران اس نے دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button