
یمنی مجاہدین نے مآرب کےاہم علاقوں میں سعودی فوج کو شکست دے دی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی مجاہدین نےمآرب میں پیش قدمی کرتے ہوئے اہم علاقوں میں سعودی فوجیوں شکست دے کران علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صنعا کی فورسز نے شمالی مآرب اور مغربی محاذوں پر نئی کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ریاض کی بنائی ہوئی ریڈ لائن اب ختم ہوچکی ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سیاسی سیل کے سربراہ محمد البخیتی نے تین روز قبل مآرب کی آزادی کے لئے آپریشن شروع کئے جانے کی خبر دی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں حزب اللہِ لبنان نے صیہونی ٹولے کو پھر آئینہ دکھایا
الاخبار کے مطابق سعودی عرب نے یمن کی مستعفی حکومت کے حامی قبائل کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے صنعا کا ساتھ دیا تو ان پر حملہ کر دیا جائے گا۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ ان قبائل نے سعودی عرب کی دھمکی آمیز احکامات کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔
ادھر یمنی فورسز کی مآرب کی جانب پیشقدمی سے خوفزدہ ہوکر سعودی اتحاد نے امریکہ سے مدد مانگ لی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی فریق کی جانب سے روزانہ کی بنیادوں پر ہو رہی جارحیت سے چشم پوشی کرتے ہوئے یمنی فورسز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مآرب کی جانب اپنی پیشقدمی روک دیں اور مذاکرات کی میز پر آجائيں۔
دفاعی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مآرب کی آزادی، جنگ یمن کے توازن کو مکمل طور سے تبدیل کر دے گی، جس سے آل سعود اور اس کے اتحادیوں میں سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے۔