مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمنیوں نے سعودی عرب کا جنگی جہاز مار گرایا، سعودی عرب کی تصدیق

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن میں فوج اور عوامی رضاکار فورس نےنہتے شہریوں پر بمباری کرنے والے سعودی عرب کے لڑاکا جیٹ طیارے کو مار گرایا ہے جس میں موجود دونوں پائلٹس لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی نہتے عوام پر جارحانہ حملے کرنے والے سعودی عرب کے لڑاکا طیارے کو یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے تین روز قبل مارگرایا تھا لیکن سعودی عرب کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جارہی تھی۔

تین روز گزرجانے کے بعد یمن پر حملہ آور سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سعودی جیٹ طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ یمنیوں کے حملے کے نتیجے میں جنگی طیارہ تباہ ہو چکا ہے تاہم اب تک پائلٹس سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button