مشرق وسطی

یمن کے اقدامات غزہ کے عوام کے حق میں تاریخ رقم کریں گے، صدر رئیسی

شیعہ نیوز: صدر ایران نے یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ کے ساتھ بات چیت میں فلسطینی قوم کی نسل کشی کو روکنے کے لیے یمن کے جرأت مندانہ اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے اقدامات غزہ کے عوام کے حق میں تاریخ رقم کریں گے۔

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے مہدی المشاط سے ٹیلی فونک بات چیت میں غزہ کے مظلوم عوام کی یمنی عوام اور مجاہدین کی جانب سے حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمن کی بہادر قوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے میں یقیناً موثر ہے اور دنیا کی آزاد قوموں اور امت اسلامیہ کے لیے باعث فخر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہر جارح کی ٹانگیں توڑ دیں گے، جنرل ابوالفضل شکارچی

مہدی المشاط نے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدام کے خلاف ایران کی مسلح افواج کے قابل فخر اور باوقار آپریشن پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے دشمن کو سزا دینے کا بہادرانہ اقدام جو نہ کسی کا احترام کرتا ہے، نہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتا ہے اور طاقت کی زبان کے علاوہ کوئی زبان نہیں سمجھتا، یہ شاندار اسلامی انقلاب کا اعادہ اور امام خمینی (رح) کی تعلیمات کا نتیجہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button