مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

انصار اللہ یمن کا عرب ممالک سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ

شیعہ نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی جارحیت بلا استثنا پوری ملت اسلامیہ کو نشانہ بنارہی ہے، عرب ممالک سے فلسطین کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

یمن کی تحریک انصار اللہ نے اپنے بیان میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ وہ قاہرہ اجلاس میں سنجیدہ لائحہ عمل کے ذریعے صیہونی حکومت کی غنڈہ گردی اور استکبار کا مقابلہ کرنے میں فلسطین کی حمایت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی شام کے جنوب مغربی علاقوں میں دراندازی

انصار اللہ یمن نے عرب ممالک کے رہنماؤں سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ اس اجلاس میں مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے خلاف سخت موقف اپنائیں اور شہریوں کو بچانے اور غزہ پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کا جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ پٹی کی گزرگاہوں کو بند کرنے اور انسانی امداد کے داخلے کو روکنے پر اصرار ایک خطرناک عمل ہے۔

انصار اللہ یمن نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ دہشت گرد امریکی حکومت کی حمایت یافتہ صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مزاحمت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button