مشرق وسطی

انصار اللہ یمن کا نئی ڈرون حملہ آور کشتی کا تجربہ

شیعہ نیوز: مزاحمتی فورس یمنی انصار اللہ نے اعلان کیا کہ اس کے پاس "طوفان 1” کے نام سے ایک نئی بغیر پائلٹ حملہ آور کشتی ہے اور اس نے بحری ہدف پر اس کی آزمائش کے مناظر نشر کیے ہیں۔

یہ بات انصار اللہ یمن سے وابستہ "المسیرہ” سیٹلائٹ چینل کے ذریعے نشر کی گئی ایک ویڈیو کلپ کے مطابق سامنے آئی ہے۔

کلپ کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ کشتی "طوفان 1” 150 کلو گرام وزنی وار ہیڈ لے کر جا سکتی ہے۔ اس کی رفتار 35 ناٹیکل میل فی گھنٹہ تک ہے، اس کے علاوہ "اعلی جنگی صلاحیت اور اسٹیلتھ صلاحیت” بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرم میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پانچ فوجی جوان شہید

یہ کشتی "قریبی مقررہ اور حرکت پذیر سمندری اہداف کو نشانہ بنانے” کے لیے تیارکی گئی ہے۔

ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ مذکورہ کشتی تیز رفتاری سے سمندری ہدف کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس کے بعد یہ خود کش طریقے سے ہدف کو نشانہ بناتی ہے۔

جمعرات کو حوثی مزاحمت کار تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ اس کی افواج نے گذشتہ نومبر میں غزہ کی حمایت کی کارروائیوں کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل سے منسلک 153 امریکی، برطانوی اور اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دریں اثنا بدھ کے روز انصار اللہ گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں ان کے بقول دو ڈرون کشتیوں کے ذریعے بحیرہ احمر میں یونانی مال بردار جہاز "TUTOR” کو نشانہ بنانے کے مناظر دکھائے گئے۔ جس کی وجہ سے وہ ڈوب گئی۔

منگل کی شام برطانوی بحریہ نے تصدیق کی کہ ’ٹیوٹر‘ نامی جہاز بحیرہ احمر میں ڈوب گیا ہے۔ اسے 12 جون کو انصار اللہ گروپ کے ڈرون نے نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button