مشرق وسطی
بحیرہ احمر میں یمن کے ساحلی گارڈز کی سرگرمیاں شروع
شیعہ نیوز : یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ساحلی گارڈ نے بحیرہ احمر میں اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
یمن کی المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں ساحلی گارڈز کی سرگرمیوں کے آغاز کے موقع پر نیشنل سالویشن حکومت کے کئی حکام بھی موجود تھے۔
یمن کے ساحلی گارڈ کے سربراہ عبدالرزاق المیاد نے کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد کا مقصد، نگرانی صلاحیتوں میں اضافہ، علاقائی سمندری حدود کی حفاظت، ماہی گیروں کی مدد، جہازرانی کو سیکورٹی کی فراہمی اور یمن کے بنیادی مفادات کی حفاظت کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے اس ملک کے ساحلی گارڈ کے تیز رفتار جہازوں اور کشتیوں کی تعمیر و مرمت کردی ہے اور اس سلسلے میں کچھ دوسرے پروجیکٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔