مشرق وسطی

تل ابیب پر یمن کا ڈرون حملہ، وحدت اسلامی کا ثبوت ہے، حماس

شیعہ نیوز: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے تل ابیب پر یمن کے ڈرون حملے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو امت اسلامیہ کی وحدت کا ثبوت قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب پر یمن کی مسلح افواج کا منفرد ڈرون حملہ قابل قدرہے جس نے صیہونیوں کی ہیبت کو نشانہ بنایا اور تل ابیب کو غیرمحفوظ کردیا ہے۔

حماس نے کہا ہے کہ ہمارے یمنی بھائیوں کے اقدامات قابل قدر ہیں اور صیہونی حکومت کے اندر اس کے مفادات پر حملہ کرنے والے استقامتی محاذ میں شامل سبھی قوتیں، صیہونی دشمن کے مقابلے کو امت اسلامیہ کا فطری حق سمجھتی ہیں۔

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے مزید کہا ہے کہ یمن کے عوامی رہنما سید عبدالملک الحوثی اور یمن کے عزیز عوام، پوری قوت سے فلسطینی قوم کی پشت پناہی اور حمایت کررہے ہیں جو قابل قدر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سلیمانی جہاد فی سبیل اللہ کا عملی نمونہ تھے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان

حماس نے سبھی اسلامی تحریکوں، جماعتوں، تنظیموں ، گروہوں اور افواج سے اپیل کی ہے کہ غزہ کے نہتے اور بے گناہ عوام اور اسلامی مقدسات کے دفاع میں معرکہ عزت ، شرف اور کرامت میں شامل ہوجائيں ۔

یاد رہے کہ جمعے کی صبح یمن کے ایک ڈرون طیارے نے تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کے قریب ایک عمارت پر حملہ کیا ہے۔

میڈیا ذرائع نے تل ابیب پر یمن کے اس ڈرون حملے میں ایک صیہونی کی ہلاکت اور سات کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button