مشرق وسطی

یمن کی آگ شاہی تخت و تاج کو نیست و نابود کر دے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کا مقابلہ ہم اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک ان کے حملے رک نہیں جاتے اور جارحین یمن کی سرزمین سے چلے نہیں جاتے۔

محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ یمن اور اپنی سرزمین کا دفاع ہمارا قومی فریضہ ہے اور اگر دنیا کے تمام جارح ممالک بھی یمن کے خلاف ہو جائیں تب بھی ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مآرب شہر کی آزادی قریب ہے اور برطانیہ کی المھرہ میں موجودگی قبضہ گری اور سامراجی پالیسی کا تسلسل ہے۔ انہوں نے یمن کے بعض جزائر میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کیلئے سعودی عرب اور امارات کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یمن کی مکمل آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور صیہونی اور ان کے آلہ کار بالآخر ہماری اس بات تک پہنچ جائیں گے۔

جارح سعودی اتحاد نے ان دنوں صنعا سمیت یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ تیزکردیا ہے ان حملوں میں اب تک دسیوں عام شہری شہید ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب کے جارحانہ حملے مارچ دوہزار پندرہ سے جاری ہیں ۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں افراد شہید و زخمی اور بےگھر ہوچکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button