دنیا

ایریوان امن پسندی کی حکمت عملی پر کاربند رہے گا، نکول پاشینیان

شیعہ نیوز: آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے آذربائیجانی صدر "الہام علییف” کے بیانات کے جواب میں اپنے ملک کی امن پسندی کی حکمت عملی پر کاربند رہنے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ایریوان کے خلاف حالیہ بیانات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نکول پاشینیان نے کہا کہ باکو کے جارحانہ بیانات کا مقصد خطے میں کشیدگی کو ہوا دینا ہے تا کہ ایریوان کی جانب سے جوابی ردعمل کی صورت میں مزید جارحانہ اقدامات کئے جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : تحریر الشام کا دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے اخراج، وائٹ ہاؤس کا موقف

انہوں نے تاکید کی کہ باکو آرمینیائی فوج پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر کشیدگی کا جواز پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آرمینیا کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایریوان امن پسندی کی حکمت عملی پر کاربند رہے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ ایریوان جارحیت کے بجائے مذاکرات کی زبان استعمال کرے گا۔

یاد رہے کہ آذربائیجان کے صدر نے حال ہی میں اپنے ایک بیان میں آرمینیائی حکومت پر تنقید کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button