آج دنیا بھر میں عالمی یوم علی اصغر ؑمنایا جارہا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ماہ محرم الحرام کا پہلا جمعہ دنیا بھر میں ’’عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام‘‘ کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔
محرم الحرام کا پہلا جمعہ نامام حسین ؑ کے شیر خوار شہزادے حضرت علی اصغر ؑ سے منسوب ہے اور اس دن دنیا بھر میں عالمی یوم علی اصغر ؑ منایا جاتا ہے۔ آج دنیا بھر کے 45 ممالک میں یہ دن منایا جارہا ہے۔
عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کے موقع پر ہونے والی عزاداری اپنی نوعیت کی ایک منفرد عزاداری ہے، جو 20 سال سے عالمی سطح پر ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں برپا ہوتی ہے۔
ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو برپا ہونے والی یہ خاص عزاداری اپنی اسی خصوصیت کی بنا پن عالمی میڈیا اور مختلف عالمی اداروں کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ سنی وحدت و اخوت کے ہتھیار سے سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔علامہ ناظر عباس تقوی
عالمی یوم حضرت علی اصغر علیہ السلام پر مجالس اور جلوس پاکستان سمیت ایران، ہندوستان، بحرین، عراق، سعودی عرب، ترکی، افغانستان اور دنیا کے 45 ممالک میں منعقد ہو رہے ہیں۔
اس مناسبت کے موقع پر مائیں اپنے شیر خوار اور کمسن بچوں کو حضرت علی اصغر علیہ السلام سے منسوب لباس پہنا کر فرشِ عزا پر لاتی ہیں اور اپنے بچوں کو اپنے زمانے کی حجت خدا، حضرت امام مہدی علیہ السلام کی نصرت و مدد کی نیت سے تیار کرتی ہیں اور اس بات کا عہد کرتی ہیں کہ ظہور کے وقت ان کا فرزند اپنے امام کا سپاہی بن کر آپ کا ساتھ دے گا۔
عزاداری پر کسی خاص مسلک، پارٹی، تنظیم یا ادارے کی اجارہ داری نہیں، بلکہ کربلا عالمی درس گاہ ہے، اور تمام انسانیت کو حق حاصل ہے کہ عزاداری سیدالشہدا برپا کرے۔ چنانچہ عالمی یوم حضرت علی اصغر (ع) کےموقع پر بھی مائیں اور بہنیں مسلک کی قید سے بالاتر ہوکر باب الحوائج حضرت علی اصغر (ع) کی بارگاہ میں حاضر ہوتی ہیں۔