پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یوم علیؑ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یوم علی علیہ السلام پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی شرانگیز سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نےڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ بحیثیت حکمران آپ کا طرزِ حکمرانی ہر دور کے حکمرانوں کے لئے نمونہ عمل ہے۔ آپ علیہ السلام عدالت انسانی کی آواز ہیں۔ شہرہ آفاق مسیحی مصنف کی کتاب صوت العدالہ الانسانیہ The voice of human justice عدل علوی کی ایک مثال ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عزاداری شہادت امام علی ؑ پر سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ملک میں دہشتگرد ایک مرتبہ پھر ایکٹو ہو چکے ہیں۔ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی شرانگیز سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا یوم علی علیہ السلام پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ خواتین کی مجالس عزاء میں خواتین پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں کو متعین کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button