پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آج 14ربیع الثانی یوم قیام امیر مختارؒ، دشمنان مختارؒ پر لرزہ طاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آج 14ربیع الثانی قاتلان امام حسینؑ کے خلاف امیر مختارؒ کے قیام کا دن ہےآج کے دن دشمنان امیر مختار ؒپریشان ہیں اور ان پر لرزہ طاری ہے۔

جناب امیر مختار ثقفی ؒ اہل طائف اور قبیلہ بنو ثقیف میں سے تھے۔ آپ کے دادا مسعود ثقفی کا شمار حجاز کے بزرگان میں ہوتا تھا جبکہ آپ کے والد جناب ابو عبید حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اصحاب میں سے تھے جنہوں نے بعد از رحلت حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لڑی جانے والی جنگ قادسیہ میں شہادت پائی۔

جبکہ آپ کے چچا جناب سعد بن مسعود کو حضرت علی علیہ السلام نے اپنے دور خلافت میں مدائن کا گورنر مقرر کیا تھا۔

محرم سن 61 ہجری میں جب واقعہ کربلا پیش آیا تو اس وقت جناب مختار ثقفی ؒ کوفہ میں پابند سلاسل تھے اور معرکہ کربلا ء میں شرکت نہ کر سکے جس کا اُنہیں بہت رنج تھا اور قاتلان حضرت امام حسین علیہ السلام سے بدلہ لینے کے لیے موقع کی تاک میں تھے چنانچہ موقع پاتے ہی آپ نے 14 ربیع الثانی 66 ہجری قمر ی کو قاتلان حضرت امام حسین علیہ السلام کے خلاف قیام کا اعلان کر دیا اور یوں تاریخ اسلام میں نمایاں کردار کی حامل شخصیت قرار پائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز قبل گستاخ امیر مختار ؒ مولاناجواد نقوی کے مدرسے میں امیر مختار ؒ کی شان میں گستاخی کی گئی جس پرمولانا جواد نقوی نے اعتراض کرنے کے بجائے اس ملعون کا بھرپور دفاع کیا ور اپنے اندھے پیروکاروں کو ملت تشیع کے خلاف محاذ کھولنے کا حکم دے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button