پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سعودی امداد کے اثرات آنا شروع، یوم علیؑ کے جلوس میں شرکت پر عزادار گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی ریالوں کی گھن گرج اور امداد کے اثرات آنا شروع ہوگئے، پنجاب پولیس نے یوم علیؑ میں شرکت کرنے کے جرم میں عزادار مہر ناصر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ابن زیاد کی پیروکار پنجاب پولیس کی ایک اور گھناؤنی حرکت ، عزادارِ سیدلشہداء ؑ مہر ناصر موہل کو یومِ علی علیہ سلام کے جلوس میں شرکت کی بنیاد پر تھانہ موچیوالا جھنگ میں پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی متعصب پولیس انتظامیہ کے عزاداران حسینی ؑ کے خلاف ظالمانہ اور جابرانہ اقدامات جاری ہیں۔ تھانہ موچیوالا جھنگ کی پولیس نے ایک اور بے گناہ عزادار مہر ناصر موہل کو فقط اس جرم میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا چونکہ اس نے یوم شہادت مولا علی ؑ کے موقع پر جلوس عزا میں شرکت کی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں شیعہ علماء کونسل کا دہشتگردی، فورتھ شیڈول اور عزاداری کیخلاف مقدمات پر اظہار تشویش

ذرائع کے مطابق عزادار مہر ناصر موہل کوپہلے سابقہ 9 سال سے انصاف کا قتل عام کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر فورتھ شیڈول میں رکھ کر ظلم و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مورخہ 28 مئی 2021 بروز جمعتہ المبارک کو ملاقات کے بہانے بلا کر جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔

علاقہ مومنین نے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھنگ پولیس کی اس غیر اخلاقی غیر قانونی ، غیر آئینی حرکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مہر ناصر موہل کی رہائی کا فوری مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورہ سے واپس آئے ہیں جہاں سے وہ سعودی امداد کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب سے زکوۃ کا پراجیکٹ بھی منظور کروا کر آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button