یوم آزادی گلگت بلتستان، علامہ راجہ ناصر کا شہدا کو خراج تحسین
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یکم نومبر جشن آزادی گلگت بلتستان پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خراج تحسین۔ جدوجہد آزادی گلگت بلتستان کے عظیم شہدا ءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا سب سے باوفا اور نظریاتی خطہ ہے ۔ستر سالہ محرومیوں کے باوجود سبز ہلالی پرچموں میں لپٹے شہداء وفاداری کی عظیم مثالیں ہیں ۔حکومت اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو مل کرگلگت بلتستان کے مستقبل پر فیصلہ کرنا ہوگا۔
انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق سلب رکھ کر ہم مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کر رہے ہیں ۔اگر سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان کے الحاق سے متفق ہیں تو پارلیمنٹ میں فوری طور پر قرادار لائیں۔ آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئےگلگت بلتستان کو مسئلہ کشمیر کے فیصلے تک فوری عبوری صوبے کا سیٹ اپ دیا جائے۔
انہوںنے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کی محرومیوں نے عوامی سطح پر تشویش اور غلط فہمیوں کو جنم دیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت اور حقوق پر فیصلے پر عملدرآمد نا ہونا افسوس ناک ہے۔