مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

آپ علاقے اور دنیا کی تاریخ بدل رہے ہیں اور ہم آخر تک فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، جنرل حاجی زادہ

شیعہ نیوز: ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے شہدائے غزہ کے لواحقین کی ایک جماعت سے ملاقات کہا ہے کہ ہم آخر تک آپ کے ساتھ ہیں اور فلسطینی عوام کی حمایت میں جو بھی ہوسکے گا، انجام دیں گے

رپورٹ کے مطابق ایران کی ایرواسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے شہدائے غزہ کے لواحقین کی ایک جماعت سے ملاقات میں کہا ہے کہ فلسطین کی مدد میں ہم جو بھی کرسکیں گے، اس میں کوتاہی نہیں کریں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور دیگر جگہوں پر ہمارے عزیزوں کے ہتھیاروں سے ظاہر ہے کہ ایران کی طرف سے ان کی بھرپور مدد ہورہی ہے اورہم آخر تک آپ کے ساتھ ہیں۔

سپاہ پاسدران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈرنے مزید کہا کہ جس شعبے میں بھی ہم سے ہوسکے گا، اپنی زندگی کے آخری لمحے تک استقامتی محاذ اور فلسطینی عوام کے ساتھ رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف جدوجہد کا قومی دن

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا ہے، فلسطینی عوام یقینا کامیاب اور فاتح ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آپ کی استقامت اور مزاحمت واقعی ناقابل بیان ہے۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ آپ کے درمیان ایسے لوگ ہیں جنھوں نے تیس اور چالیس شہید دیئے ہیں، یہ بات فلسطینیوں کے علاوہ دوسروں کے لئے قابل فہم نہیں ہے اور آپ کی یہ استقامت اور کامیابی واقعی مبارکباد کی مستحق ہے۔

ایران کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ یقین رکھیں کہ آپ دنیا کی تاریخ کے دھارے کو تبدیل کررہے ہیں اور یہ ہوکے رہے گا، آپ علاقے اور دنیا کی تاریخ بدل دیں گے اور ہم آخر تک آپ کے ساتھ ہیں اور عزیز فلسطینیوں کی حمایت میں، ہم سے جو بھی ہوسکے گا، انجام دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شہدائے غزہ کے کچھ لواحقین اس خطے کے بعض ملکوں کے راستے تہران پہنچے ہیں۔

انھوں نے ایران کے نیشنل ایرواسپیس پارک میں سپاہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر، جنرل حاجی زادہ سے ملاقات کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button