اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

آپ ہمارے "بہترین بھائی و پشت پناہ” ہیں، جہاد اسلامی کیجانب سے سید حسن نصر اللہ کو خط

شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس نے آج لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے نام اپنے خط میں تاکید کی ہے کہ آپ مخلص مزاحمت کے بہترین بھائی، پشت پناہ اور وفادار ساتھی ہیں۔ سرایا القدس نے لکھا کہ گذشتہ 10 ماہ میں ہم نے اس غاصب دشمن کے خلاف جو آپ کا سامنا کرنے سے بھی ڈرتا ہے، اپنی جان و مال کے ساتھ آپ کے بے لوث جہاد اور عظیم قربانی کا مشاہدہ کیا ہے جبکہ ہم یہ خط ایک ایسے وقت میں تحریر کر رہے ہیں کہ جب امت مسلمہ ایک فیصلہ کن موڑ پر ہے جبکہ اس دوران بہت سے لوگ ناامید بھی دکھائی دیتے ہیں!

سرایا القدس نے لکھا کہ خوفزدہ دشمن غزہ کی پٹی کی گلیوں میں موجود اپنے بھاری دنوں و راتوں کا منتظر ہے کیونکہ غاصب دشمن نے غلط اندازے و حساب کتاب لگا رکھا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنا مشن پوری لیاقت کے ساتھ انجام دیں گے اور ہم ایران سے لے کر شام، عراق و یمن تک کے پورے مزاحمتی محاذ میں آپ کی اور اپنے تمام بھائیوں کی صلاحیت و جہاد کو انتہائی کارآمد پائیں گے۔ اس خط کے ایک دوسرے حصے میں تاکید کی گئی ہے کہ اے فاتح مجاہدو! اب خیبر کے دروازے کو دوبارہ اکھاڑ پھینکنے اور اسرائیل کے منحوس وجود کو ختم کر ڈالنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اپنے خط کے آخر میں سرایا القدس نے مزید لکھا کہ فتح انتہائی قریب ہے اور ہم پوری فلسطینی سرزمین اور اس کے مقدسات کی فتح و آزادی تک میدان میں ڈٹے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button