پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یومِ علی اکبرؑکا فقید المثال انعقاد

شیعہ نیوز : وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے یومِ علی اکبر علیہ السلام بعنوان ’’السنا علی الحق (کیا ہم حق پر نہیں ہیں)‘‘ کا انعقاد اسلامک ریسرچ سینٹر (آئی آر سی) میں کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز علی حمزہ نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، جبکہ معروف نوحہ خواں احمد رضا ناصری و تراب جعفری نے بارگاہ امامت میں ہدیہ سلام پیش کیا۔

شرکاء یومِ علی اکبرؑ سے جواں فکر خطیب مولانا ہادی ولایتی اور سیکرٹری تبلیغات ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔ دورانِ پروگرام وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر علی حیدر کاظمی نے شرکاء کے ہمراہ رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت ﷲ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔ پروگرام کے آخر میں معروف نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی نے خاتونِ جنت بی بی سیدہ فاطمہ زہراء سلام ﷲ علیہا کو انکے مظلوم فرزند سید الشہداء امام حسینؑ کا پرسہ پیش کیا۔ یومِ علی اکبرؑ میں ایم ڈبلیو ایم و وحدت یوتھ کے رہنماؤں، کارکنان سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button