پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حکومت پاکستان سعودی حکومت سے جنت البقیع کی جلد تعمیر نو کا مطالبہ کرے، جعفریہ الائنس حیدرآباد

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صد افسوس کہ جس نبیؐ کا سایہ امت کے لیے رحمت ہو اس نبیؐ کی اکلوتی بیٹیؑ کی قبر اطہر کے مسلمانوں کو سایہ کرنا گوارہ نہیں

شیعہ نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کی طرف سے ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ضلعی صدر ساجد علی انصاری، سید شیر علی شاہ کاظمی، سید شمیم نقوی کی زیرقیادت حیدرآباد پریس کلب پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 8 شوال کا دن عالم اسلام کے لے سیاہ ترین دن ہے، اس دن حکومت کے طاقت کے نشے میں آل سعود نے جنت البقیع میں مدفن اہل بیت اطہارؑ و صحابہ اکرامؓ کے مزارات کو مسمار کرکے عالم اسلام کے مسلمانوں کی دل آزاری کی، جنت البقیع کا انہدام کوئی فقہی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ایک سیاسی حکمت عملی تھی جس کی بنیاد خانوادہ اہل بیتؑ سے بغض و عناد و درینہ عداوت کی دشمنی شامل تھی جبکہ دنیا میں تمام متمدن اقوام اپنے آباو اجداد کے آثار کی حفاظت کے انتظامات کرتی ہیں، اس دن کو تمام عالم اسلام کو منانا چاہیئے، جنت البقیع کی تعمیر کے مسلئے پر آواز بلند کرنا عالم اسلام انسانیت کے لئے غیرت مند مسلم ہونے کی دلیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر مسلسل امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی اپیل پر پاکستان میں بھی یوم ارض فلسطین منایا گیا

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صد افسوس کہ جس نبیؐ کا سایہ امت کے لیے رحمت ہو اس نبیؐ کی اکلوتی بیٹیؑ کی قبر اطہر کے مسلمانوں کو سایہ کرنا گوارہ نہیں، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سعودی حکومت سے مطالبہ کریں کہ وہ جنت البقیع کی جلد از جلد تعمیر کروائیں۔ احتجاجی مظاہرے میں جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کے عہدیدار، سراج بیگ، زین حسین، احمر چانڈیو، خطیب اہلبیت آزاد حسین معصومی (علما کمیٹی)، مولانا اشرف اسدی، قاسم آباد زون کے عبدالعزیز پاٹولی، لطیف آباد زون کے صدر سید عزادار تقوی، علامہ گل حسن مرتضوی (صدر مجلس وحدت عزاداری ونگ حیدآباد)، علامہ سید جبران حیدر زیدی، مولانا ساجد علی ساجدی، مصطفی علی حیدری، سید ماجد نقوی، شکیل صدیقی، سید شاہد کاظمی، جمن سولنگی، عاشق سومرو، سید ابرار شاہ، شہاب شیخ، احسان علی، عظمت حسین کے علاوہ حیدرآباد شہر سے تعلق رکھنے والے مذہبی تنظیموں، انجمنوں، اداروں کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button