
اسلام آباد، قائد اعظم یونیورسٹی میں یوم حسین کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان قائد اعظم نیونیورسٹی اسلام آباد یونٹ کے زیراہتمام سالانہ یوم حسین بعنوان ’’فلسفئہ قیام امام حسین ؑ کانفرنس‘‘ کا اہتمام قائد اعظم نیونیورسٹی اسلام آباد میں کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی اور اہل سنت کے جید عالم دین مفتی گلزار حسین نعیمی نے خصوصی خطاب کیا، مرکزی صدر آئی ایس او قاسمی شمسی نے شرکت کی اور فلسطہ کربلا پر روشنی ڈالی، مقررین کا کہنا تھا کہ امام حسینؑ کا پیغام رہتی دنیا تک باقی ہے، کربلا آج بھی برپا ہے، بس ہمیں کردار حسین ؑ ادا کرنے کی ضرورت ہے، کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی گئی ہے، عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کسی محاذ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔