پاکستانی شیعہ خبریں

ظفر حیدر آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے میر کارواں منتخب

شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے 44 ویں قرآن و اہلبیت سالانہ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار ملیر میں کیا گیا۔ کنونشن میں معروف عالم دین مولانا اصغر حسین شہیدی، سابق صدر آئی ایس او دیباج عابدی، ارکان مرکزی نظارت، ارکان ذیلی نظارت، ارکانِ ڈویژنل کابینہ، ارکانِ مجلس عمومی سمیت شہر بھر سے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دو روز تک جاری رہنے والے کنونشن کے آخری روز مختلف تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب بھی کیا گیا۔ نئے ڈویژنل صدر برائے سال 2022-24ء کا اعلان مولانا اصغر حسین شہیدی نے کیا۔ رکن مرکزی نظارت نے نو منتخب صدر ظفر حیدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

اس موقع پر ظفر حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان ملک بھر میں طلباء کی مشکلات کو حل اور قرب الہی حاصل کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے، آئی ایس او پاکستان کا ہر جوان مملکت خداداد پاکستان کا باوفا بیٹا ہے، تاریخ گواہ ہے جب کبھی سرزمین پاکستان کی جانب کسی آفت نے رخ کیا ہمیشہ آئی ایس او کے الٰہی جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ان مصیبتوں اور آفتوں کا سامنا کیا اور آئندہ بھی اپنے دستور پہ عمل کرتے ہوئے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے فلسطین پر جاری صہیونی جارحیت کیخلاف خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت مظلوم فلسطینی مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہمیشہ مظلومین فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے، ہم مسئلہ فلسطین کے حوالے سے روز اول سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے موقف کے حامی ہیں اور دو ریاستی حل کی بات کرنے والوں کو قائد اعظم و نظریہ پاکستان کا مخالف تصور کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button