پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سنگین دھمکیوں کے باوجود!زینب مزاری اور علی ہادی چٹھہ ایسا نڈر اور بےخوف جوڑا جو ہر ظلم کے خلاف میدان میں ڈٹ کرکھڑا ہے

جس میں بڑے بڑے نامور وکیل، مذہبی قائدین اور ان کے رشتے دار ملوث ہیں، اس سب مکروہ کرداروں کو بے نقاب کرنےوالےزینب مزاری اور علی ہادی چٹھہ ہیں جنہوں نے بھری عدالت میں اپنے دلائل سے جج سردار اسحاق خان کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس گھناؤنے کھیل میں ملوث تمام چہرے سے نقاب نوچ ڈالے ۔

شیعہ نیوز : پاکستان میں مسنگ پرسنز کی غیر قانونی جبری گمشدگی کے مسائل ہوں یا پھر ،میڈیا کی آزادی پر وار، بچیوں پرظلم وستم ہویا پھر توہین رسالت اور مذہب کے قوانین کا غلط استعمال جو دووکیل حضرات ان مظالم کے مقابل میدان میں سینہ تانے کھڑے نظر آتے ہیں وہ زینب مزاری اور ان کے شوہر علی ہادی چٹھہ ہیں۔

اس خوبصورت جوڑے نے جھوٹ، دھوکے، لالچ اور انسان دشمنی کی مضبوط عمارت گرا دی۔ پورے ملک کے شیطانی طبقے کی پشت سے دھواں نکال دیا۔

ابھی حالیہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین رسالت اور مذہب کے کیسز کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں ایک منظم بزنس گینک اس توہین رسالت، توہین صحابہ اور توہین مذہب کےالزامات کو بطور ہتھیاراپنے مخالفین کے خلاف استعال کررہا ہے ۔

جس میں بڑے بڑے نامور وکیل، مذہبی قائدین اور ان کے رشتے دار ملوث ہیں، اس سب مکروہ کرداروں کو بے نقاب کرنےوالےزینب مزاری اور علی ہادی چٹھہ ہیں جنہوں نے بھری عدالت میں اپنے دلائل سے جج سردار اسحاق خان کے روبرواسلام آباد ہائیکورٹ میں اس گھناؤنے کھیل میں ملوث تمام چہرے سے نقاب نوچ ڈالے ۔

یہ بھی پڑھیں : تحفظ ناموس صحابہ (بنوامیہ) بل سینیٹ میں پیش کرنے والا حافظ عبدالکریم کے دوبارہ سینیٹر منتخب، کالعدم سپاہ صحابہ کی مبارکباد

ان دونوں نڈر اور بے خوف اور بہادر میاں بیوی کے خلاف یہ گینک اور ان کے سرغنہ حرکت میں آگئے ہیں، مولوی فضل الرحمٰن، مولوی طاہر اشرفی جس کا بھائی اس گینک کا اہم رکن ہے وہ اور خود اس گینک کا اہم وکیل راؤ عبدالرحیم مسلسل زینب مزاری اور علی ہادی چٹھہ سمیت جج سردار اسحاق خان کو دھمکیاںدے رہے ہیں اور ٹی ایل پی کے دہشت گردقائدین نے تو انہیں(ممتاز قادری کے ہاتھوںسلمان تاثیرکی طرح) جان سے مارڈالنے تک کی دھمکی دے دی ہے ۔

پاکستان کے باشعور عوام اس شرمناک اور گھناؤنے کھیل میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور زینب مزاری اور ان کے شوہر علی ہادی چٹھہ کی جان ومال کے مکمل تحفظ کا ملک کی حکومت، اعلیٰ عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button