ہزاروں قاسم سلیمانی وائٹ ہاؤس جانے کے لئے تیار ہیں،زینب سلیمانی
کرمان میں ہونے والے نماز جمعہ کے اجتماع سے سردار شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا:
میں زینب حج قاسم آج آپ سے کہتی ہوں کہ کربلا کی کہانی کو ہمارے دور میں ایک بار پھر دہرایا گیا ہے، اور محور مقاومت کا علمدار (قاسم سلیمانی) ٹکڑے ہوگیا تاکہ اس کے ولی امر (رہبر معظم سید علی خامنہ ای) کو کوئی تکلیف نہ پہنچے، علمدار (قاسم سلیمانی) چلا گیا تاکہ ایران اور ایرانی باقی رہیں، ناموس کی حفاظت کی خاطرعلمدار چلا گیا، اپنی شہادت سے انہوں نے سب پر حجت تمام کردی اور ساری دنیا پر ظاہر کردیا کہ شیطان بزرگ کون ہے۔
زینب سلیمانی نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اپنی ذمہ داریوں کو ولایت کی راہ میں چلتے ہوئے نبھاتے تھے اور ولایت کی راہ میں چلنے اور رہبر معظم انقلاب کی اقتدا میں رہنے کی تاکید کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے میرے والد کو قتل کرکے سب سے بڑا اور احمقانہ اقدام کیا کیونکہ میرے والد کی شہادت نے نا تو ایران اور مزاحمتی محاذ کو کمزور کیا، بلکہ اس شہادت نے دنیا بھر کے تمام آزادی پسندوں اور نوجوانوں کو بیدار کیا اور لوگوں میں اتحاد کو اور زیادہ مستحکم کردیا۔
میرے والد ایک خوشبو کی شیشی کی مانند ہیں کہ اسےتوڑنے سے یہ خوشبو پوری دنیا میں پھیل گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں قاسم سلیمانی وائٹ ہاؤس جانے کے لئے تیار ہیں، تم (امریکہ) اپنی آخری عمر تک ہم سے ڈرتے رہو گے اور ہمارے منتظر رہو ، ہماراانتقام اس وقت سمجھ آئے گا جب امریکہ اسرائیل اور آل سعود صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔