پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کیلئے خوشخبری، ایران پاکستانیوں کو ای ویزے جاری کرے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں تعینات ایران کے ناظم الامور "محمد سرخانی” نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قائم ایران کے سفارتخانے اور تمام قونصل خانے، دونوں ملکوں کے درمیان سفری سہولیات میں اضافہ کرنے اور سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کے مقصد سےپاکستانی شہریوں کیلئے الیکٹرانک ویزہ جاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے سمیت پاکستان کے 4 صوبوں میں ایرانی قونصل خانوں میں ای ویزہ جاری کرنے کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سالانہ لاکھوں پاکستانی زائرین، ایران کا رخ کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ ایرانی زمینی سرحدوں کے ذریعے عراق کا سفر کرتے ہیں۔ رواں سال کے دوران میں بھی پاکستان کے 4 شہروں لاہور، کوئٹہ، کراچی اور پشاور میں قائم ایرانی قونصل خانوں نے اربعین زائرین کیلئے ویزہ جاری کرنے کے عمل میں آسانی لانے کیلئے دن و رات کام کیا اور کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔ پاکستان میں تعنیات ایرانی سفارتخانے اور تمام قونصل خانوں نے گذشتہ سال کے دوران پاکستانی شہریوں کیلئے لاکھوں ویزے جاری کئے۔

واضح رہے کہ پاکستانی محکمہ خارجہ نے بھی رواں سال مئی سے نئی ویزہ پالیسی جاری کی، جس میں 48 ممالک بشمول ایرانی شہریوں کے لیے ویزہ میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button