مشرق وسطی

ظالمانہ پابندیاں، ایران کی دفاعی ٹیکنالوجی کے فروغ کا عامل قرار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو ایران کی دفاعی ٹیکنالوجی کے فروغ کا عامل قرار دیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے بدھ کو شمالی ایران کے صوبہ گیلان پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں ، سائنسی ، صنعتی ، تکنیکی اور اقتصادی ترقی کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایرانی نوجوانوں نے پابندیوں کے دور میں اپنی کوششوں سے ملک کی دفاعی پیشرفت کو اور زیادہ ترقی دی ہے اور اس میدان میں بھی غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے ۔

بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ سپاہ پاسداران نے غیر معمولی دفاعی پیشرفت اور کامیابیاں حاصل کی ہیں جن میں سے بعض کی وہ رونمائی کر رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے سپاہ پاسداران کی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی سمندری ، فضائی اور زمینی مشقیں جاری رہیں گی ۔

جنرل حسین سلامی آیت اللہ خامنہ ای سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے معائنے اور سپاہ پاسداران کے ایک اجلاس میں شرکت کے لئے صوبہ گیلان کے دورے پر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button