پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ظالم کیلئے مکافات عمل، وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا گھر نذر آتش

یہی نہیں بلکہ درجنوں علمائے کرام اور جوانوں پر دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ جھوٹے مقدمات کا بھی ڈھیر لگادیا تھا۔

شیعہ نیوز : پاراچنار کے مظلوموں کی حمایت میں جاری دھرنوں پر کریک ڈاون، شہادتوں اور سامان جلانے کے ذمہ دار وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کے گھر کو قوم پرست مظاہرین نے آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ پر کارپوریٹ فارموں اور نہروں کے خلاف قوم پرست تنظیموں کے احتجاج کے دوران ایک کارکن کی ہلاکت کے بعد حالات بے قابو، احتجاج پرتشدد صورت اختیار کرگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک قوم پرست کارکن کی ہلاکت کے بعد ضلع نوشہروفیروز کی تحصیل مورو میں مشتعل مظاہرین نے وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کے گھر کو نذر آتش کردیا۔

آگ کی شدت سے وزیر داخلہ کے گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے، بعد ازاں پیپلز پارٹی کے مسلح کارکنان اور وزیر داخلہ کے محافظوں نے مشتعل مظاہرین پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر حملے بند نہ ہوئے تو جوابی اقدام کریں گے، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی اسرائیل کو سخت وارننگ

واضح رہے کہ یہ وہی ضیاءالحسن لنجار ہیں جنہوں نے پاراچنار میں مظلوم شہروں کے قتل عام اور غیر قانونی محاصرے کے خلاف کراچی میں جاری احتجاجی دھرنوں کے دوران پرامن مظاہرین پر پولیس کے کریک ڈاؤن کا آرڈر جاری کیا تھا۔

پولیس کی فائرنگ سے 2 نہتے شیعہ مظاہرین شہید جبکہ دو درجن سے زائد شدید زخمی ہوئے تھے، ساتھ ہی نمائش چورنگی پر جاری دھرنے میں پولیس نے چڑھائی کے دوران ٹینٹ ، ساؤنڈ سسٹم اور موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگادی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیاد ہ وائرل ہوئی تھی۔

یہی نہیں بلکہ درجنوں علمائے کرام اور جوانوں پر دہشت گردی کی دفعات کے ساتھ جھوٹے مقدمات کا بھی ڈھیر لگادیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button