
غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت، 44 فلسطینی شہید
شیعہ نیوز: غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں متعدد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
روسیہ الیوم نیٹ ورک نے کہا ہے کہ فلسطینی ہسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41 افراد شہید ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان میں سے 14 شہدا انسانی امداد کے انتظار میں شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈنمارک کی شپنگ کمپنی کا اسرائیلی بستیوں سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف مئی 2025 سے اب تک اسرائیل نے امدادی مراکز پر حملوں میں 500 سے زائد فلسطینی شہید کیے ہیں۔
یہودیہ اور سامریہ پر صیہونی حملے میں 3 فلسطینی شہید
فلسطینی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں پر صیہونی آبادکاروں کے حملے میں تین فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 150 سے زائد مسلح آباد کاروں نے غاصب صیہونی فوج کی حمایت اور تعاون سے رملہ کے مشرق میں واقع گاؤں کفر ملک پر حملہ کیا جس کے دوران تینوں شہید ہوگئے۔
شمالی کنارے میں 14 فلسطینی گرفتار
مقامی فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس پر چھاپے کے دوران 14 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہیں فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تازہ ترین جانی نقصانات کی اطلاع دینے کے چند گھنٹوں بعد شہید کیا گیا۔
غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے گزشتہ روز بدھ تک غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 56 ہزار 156 افراد شہید اور ایک لاکھ 32 ہزار 239 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب جنوبی غزہ کے خان یونس میں حماس کی جوابی کارروائی میں ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا، جس میں 7 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔