مشرق وسطی

غزہ پر صہیونی جارحیت، عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز : غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا۔

مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کے بارے میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا ہے۔

قاہرہ میں عرب لیگ کے ہیڈکوارٹر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے اراکین غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر ہنگامی اجلاس میں تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کی کسی بھی ممکنہ غلطی کا سخت جواب آئیگا، جنرل محمد علی جعفری

عرب لیگ میں فلسطین کے نمائندے محمد الاکلوک نے تنظیم کا اجلاس بلانے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے نہتے شہریوں کے قتل عام، عوامی املاک کی تباہی اور گھروں سے جبری بے دخلی کے بارے میں عرب لیگ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امدادی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button