مشرق وسطی

لبنان پر صہیونی جارحیت، شہید حسن نصراللہ کے چچا بھی شہید

شیعہ نیوز: جنوبی لبنان پر صہیونی حکومت کے حملے میں حزب اللہ کے سابق سربراہ کے چچا بھی اپنے گھر کے ساتھ شہید ہوگئے ہیں۔

لبنانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ لبنان کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کی جارحیت مسلسل جاری ہے۔

جنوبی لبنان پر صہیونی حکومت کے تازہ ترین حملے میں حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید سید حسن نصراللہ کے چچا شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نئی امریکی انتظامیہ کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے، حماس

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کے حملے میں شہید حسن نصراللہ کے چچا کے گھر والے بھی شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے لبنان کے مشرقی علاقے مجدل بلھیص پر حملہ کیا ہے۔ مشرقی لبنان پر تازہ ترین حملوں میں شہہید ہونے والوں کی تعداد 50 سے بڑھ گئی ہے جبکہ 63 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

صہیونی فوج نے تاریخی شہر بعلبک اور جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button