
غزہ پر صیہونی فضائی اور توپ خانے کے حملے جاری، بھوک کا شدید بحران
شیعہ نیوز: غزہ جنگ کے 661 ویں روز بھی قابض صیہونی فوج علاقے پر بمباری اور فلسطینی مکینوں کو بھوکا مارنے کی پالیسی پر جنونیت سے عمل پیرا ہے۔
صیہونی فوج غزہ میں بےدردی سے شہریوں کی جانیں لے رہی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے گزشتہ چند گھنٹے کے دوران 88 فلسطینیوں کی شہادت اور 374 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جولانی حکومت کیا گل کھلائے گی؟ کیا شام دوسرا افغانستان بننے جا رہا ہے؟
شہداء کی تعداد 59,821 اور زخمیوں کی تعداد 144,581 ہو گئی ہے۔
فلسطینی میڈیا نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مغرب میں واقع الیابانی اور المواصی میں 2 مکانات اور ایک پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 10 افراد کی شہادت اور 40 افراد کے زخمی اور لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ہے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔
اسی دوران غزہ میں سرکاری انفارمیشن آفس نے بتایا کہ اتوار کو غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد 73 سے زیادہ نہیں ہے اور یہ کہ فضائی راستے سے جو امداد گرائی گئی وہ ان علاقوں میں تھی جو شہریوں کے لیے خطرناک ہیں۔