مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن پر صیہونی فضائی حملہ: ایک یمنی شہید اور 9 زخمی

شیعہ نیوز: یمن کی وزارت صحت نے ہفتہ کی صبح خبر دی کہ صنعا اور الحدیدہ پر امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کے جارحانہ حملوں میں ایک شخص شہید اور 9 زخمی ہوگئے۔

المیادین نیٹ ورک کی رپورٹ میں ان حملوں کی مزید تفصیلات یا نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : الحشد الشعبی کی تحلیل کی خبریں من گھڑت ہیں، تحریک نجباء

جمعہ کی رات صیہونی آرمی ریڈیو نے یمن پر حملے میں شرکت کی تصدیق کی اور کہا کہ صیہونی فضائیہ نے 20 لڑاکا طیاروں سے یمن پر حملہ کیا۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ان فورسز نے یمن کے 3 اہم علاقوں کو 50 سے زائد بموں سے نشانہ بنایا۔

صیہونی چینل 13 نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں حوثیوں (انصار اللہ) کے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا، جس میں میزائل ڈپو اور ڈرون اڈے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button