جنوبی لبنان پر صہیونی حملہ، حزب اللہ کا اعلیٰ کمانڈر شہید کرنے کا دعویٰ
شیعہ نیوز: صہیونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے رضوان یونٹ کا اعلیٰ کمانڈر شہید ہوگیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے جنوبی لبنان میں عوامی مقامات اور رہائشی کالونیوں پر بمباری کی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے صفاد البتیخ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم 4 شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تل ابیب پر جدید ڈرون طیارے سے حملہ کیا، مزید اہداف کو نشانہ بنائیں گے، جنرل یحیی سریع
حملے کے بعد صہیونی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے خصوصی یونٹ رضوان کے کمانڈر علی جعفر ماطوق بھی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔
صہیونی دعوے کے بعد حزب اللہ نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
دوسری طرف لبنانی وزیرداخلہ نے حملے میں 4 شہریوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔