مشرق وسطی
غزہ میں ہسپتال پر صہیونی حملہ، حرم امام رضا علیہ السلام پر سیاہ پرچم نصب
شیعہ نیوز: فلسطین میں صہیونی دہشت گرد حکومت کی جانب سے ہسپتال پر حملے کے بعد حرم حضرت امام رضا علیہ السلام پر سیاہ پرچم لہرایا گیا اور حرم کے مینار سے نقارہ بھی نہیں بجایا جائے گا۔یاد رہے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے