مشرق وسطی
صیہونی درندوں کا حملہ، درجنوں فلسطینی زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے کل رات قدس کے العیساویه اور صور باهرعلاقوں پر حملہ کر کے درجنوں فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کیلئے ہر روز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے نہتے فلسطینیوں کو شہید، زخمی اور گرفتار کرتا ہے۔
اسرائیل کی جیلوں میں اس وقت تقریبا چھے ہزار فلسطینی قیدی موجود ہیں جن میں باسٹھ عورتیں بھی شامل ہیں اور تین سو افراد ایسے ہیں کہ جو ابھی اپنے قانونی سن کو بھی نہیں پہونچے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینیوں کو شدید طور پر ایذائیں بھی دی جاتی ہیں۔