
مشرق وسطی
غزہ پر صیہونی حملے جاری، شہداء کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی
شیعہ نیوز: غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی رژیم کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں مزید 26 شہداء کی میتیں لائی گئیں اور اس دوران 70 زخمیوں کو بھی غزہ کے طبی مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک افغان سرحد پر دہشت گردی، متعدد پاکستانی سکیورٹی اہلکار جاں بحق
فلسطینی وزارت صحت نے آگاہ کیا کہ قابض فوج کے نئی جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی کل تعداد 921 ہے اور اس کے علاوہ ان حملوں میں 2,54 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مذکورہ فلسطینی ادارے نے مزید آگاہ کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہداء کی تعداد 50,277 جب کہ زخمیوں کی تعداد 114,950 ہو گئی ہے۔