پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مظلوموں کے پناہ گرین کیمپوں پر صیہونی حملے ناقابل برداشت ہیں، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی میں میڈیا نمائندگان کے ایک اہم وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے مظلوموں کے پناہ گزین کیمپوں پر حملے ناقابل برداشت عمل ہے، اس حوالے سے اُمت مسلمہ خاموش تماشائی کیوں ہے؟ اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، اس پر بھی انسانی حقوق کے ادارے اور دیگر خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کیا مظلوم فلسطینی عوام کا حق نہیں کہ ان کی مکمل سپورٹ کی جائے اور غاصب صیہونی ریاست کے لیے مل کر مضبوط آواز بلند کی جائے، میں مغربی یونیورسٹیوں کے طلباء کو سلام پیش کرتا ہوں کہ اتنے مشکل حالات اور مسائل کے باوجود واشنگٹن کو ہلا دیا، امام خمینی ؒ کی تحریک اب گھر گھر پروان چڑھتے نظر آرہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button