مشرق وسطی

غزہ میں صیہونی بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار سے زائد ہوگئی

شیعہ نیوز: غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 227 ہوگئی، شہداء میں 3 ہزار 826 بچے بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی کے 16 اسپتالوں کو ناقابل استعمال قرار دے کر بند کر دیا گیا ہے، گذشتہ رات سے اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی میں 16 خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 198 فلسطینی شہید ہوگئے، 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 9 ہزار 227 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہداء میں 2 ہزار 405 خواتین بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی بمباری میں 136 طبی عملے کے ارکان بھی شہید ہوئے، جبکہ اسرائیلی بمباری سے 25 ایمبولینس، 102 میڈیکل سینٹر تباہ ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button