مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
صیہونی بربریت جاری، لبنان پر تازہ حملوں میں 200 شہید و زخمی
شیعہ نیوز: لبنانی شہری آبادیاں بدستور غاصب صہیونی رژیم کی انسانیت سوز بمباری کے نشانے پر ہیں۔ اس حوالے سے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لبنانی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں جاری صیہونی حملوں کے نتیجے میں مزید 30 شہری شہید اور 165 زخمی ہوئے ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق لبنانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں پر گزشتہ سال 8 اکتوبر کے روز شروع ہونے والے قابض صیہونی فوج کے فضائی حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک کل 2 ہزار 822 لبنانی شہری شہید اور 12 ہزار 937 زخمی ہوئے ہیں۔