مشرق وسطی

صیہونی دفاعی نظام متحدہ عرب امارات کو بچا نہیں پائیں گے: انصاراللہ

شیعہ نیوز:انصاراللہ یمن کے سیاسی شعبے کے ایک نمائندے نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ فضائی دفاع کا جو نظام متحدہ عرب امارات نے حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت سے خریدا ہے، یمن کے اقتصادی محاصرے اورحملے جاری رہنے کی صورت میں ابوظہبی کو بچا نہیں پائے گا۔ انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے نمائندے کا امارات اور بحرین کا اسرائیلی دفاعی نظام خریدنے پر ردعمل سامنے آ گیا

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے ایک نمائندے نے کہا کہ صیہونی فضائی دفاعی نظام اور امریکہ کی ہرطرح کی مدد کے باوجود یمن دشمن کو ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یمنی نمائندے کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب وال اسٹریٹ جنرل نے متحدہ عرب امارات اوربحرین کی جانب سے صیہونی فضائی دفاعی نظام کی خریداری کی خبر دی ہے۔

وال اسٹریٹ جنرل نے اپنے آگاہ ذرائع کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیاں 3بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کا معاہدہ متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مراکش سے کرچکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی کمپنیوں نے متحدہ عرب امارات اوربحرین کے ساتھ فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے اوراسی طرح صیہونی ڈرون کی تیاری کے ایک پلانٹ کا معاہدہ مراکش کے ساتھ بھی انجام دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button