مشرق وسطی
مسجدالاقصی پر صیہونی انتہاپسندوں کا حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی انتہاپسندوں نے صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور صیہونی انتہاپسندوں نے آج پھر صیہونی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا.
صیہونی انتہاپسند، باب المغاربہ کی سمت سے مسجد الاقصی میں گھس گئے اور اشتعال انگیز اقدامات انجام دینے لگے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے ایک رپورٹ جاری کر کے دوہزار اکیس میں مسجد الاقصی پر صیہونی انتہاپسندوں کے چونتیس ہزار پانچ سو باسٹھ حملے درج کئے جانے کی خبر دی تھی۔
قبلۂ اول کہلانے والی مسجد الاقصی شہر بیت المقدس میں اسلامی فلسطینی تشخص کی اہم علامت ہے جو ہمیشہ غاصب صیہونی حکومت کے تباہ کن اقدامات کی زد پر رہتی ہے۔