
بیروت، ضاحیہ پر صیہونی حکومت کا فضائی حملہ
شیعہ نیوز: صیہونی جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ جنوبی میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے ہیں۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں کا آغاز اس وقت ہوا جب اسرائیل نے ضاحیہ جنوبی کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی جس کے بعد صیہونی افواج نے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا۔
مسجد اقصی میں ہزاروں فلسطینیوں کی نماز عید، غزہ میں ملبے پر سجدے
مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ ضاحیہ کے جنوب میں صیہونی فضائیہ کے مسلسل فضائی حملے جاری ہیں، جب کہ صیہونی ڈرون بھی علاقے کی فضائی نگرانی کررہے ہیں۔ المیادین چینل نے ڈرونز کی موجودگی کی بھی تصدیق کی ہے۔
صیہونی ریاست کے وزیردفاع یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ شمالی یا پورے اسرائیل کے شہریوں کو خطرے میں ڈالے۔ ہم جنگ بندی معاہدے کے نکات پر کسی قسم کے سمجھوتے کے بغیر عمل کرتے رہیں گے۔
انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ لبنانی حکومت براہ راست اس بات کی ذمہ دار ہے کہ کوئی بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی یا ہمارے خلاف دہشتگردانہ کارروائی نہ ہونے پائے۔ صیہونی حکام کے مطابق حزب اللہ کے پاس دورمار میزائلوں کا ذخیرہ موجود ہے جو تل ابیب کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
صیہونی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی فوج حزب اللہ کی جانب سے ممکنہ جوابی حملوں کے خدشے کے پیش نظر تیاری کی حالت میں ہے۔