
صیہونی حکومت شام کے نئے حکمرانوں سے مذاکرات کر رہی ہے، عبرانی میڈیا
عبرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے شام میں حکومت کرنے والی نئی شخصیات اور بشار الاسد کے مخالف دیگر اپوزیشن اراکین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ہے
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے چینل 13 نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے شام کے نئے حکمرانوں کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھول دیے ہیں اور موساد کے سربراہ ذاتی طور پر اس معاملے کی پیروی کر رہے ہیں۔ شائع شدہ رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے اس عبرانی میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے شام میں حکومت کرنے والی نئی شخصیات اور بشار الاسد کے مخالف دیگر اپوزیشن اراکین کے ساتھ براہ راست بات چیت کی ہے تاکہ مشہور اسرائیلی جاسوس کی تدفین کی جگہ کا سراغ حاصل کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: اردن کی سرحدوں پر نیا محاذ، صہیونی حکام کی تشویش میں اضافہ
یاد رہے کہ مشہور صیہونی جاسوس ایلی کوہن کو 1966ء میں شام میں پھانسی دیدی گئی تھی۔ ایلی کوہن نے شام کے اعلی ایوانوں تک رسائی حاصل کر رکھی تھی جو دو دہائی تک صیہونی ریاست کیلئے جاسوسی کرتا رہا۔ انہیں شامی فوج نے 1965ء میں پکڑا تھا اور 1966ء میں سرعام پھانسی دیدی گئی تھی۔ اسرائیل نے اس وقت کی شامی حکومت سے ایلی کوہن کی لاش دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن شامی حکومت نے انکار کیا تھا۔