مشرق وسطی

صہیونی آئرن ڈوم حزب اللہ کے میزائل روکنے میں ناکام ہے، مبصرین

شیعہ نیوز : دفاعی مبصرین نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کا دفاعی نظام آئرن ڈوم حزب اللہ کے میزائلوں کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں پر گذشتہ چند دنوں کے دوران حزب اللہ کے بھاری میزائل حملوں کے بعد صہیونی حکومت کا دفاعی نظام بری طرح ناکام ہوا ہے۔

معروف دفاعی مبصر فایز الدویری نے کہا ہے کہ گذشتہ رات حزب اللہ نے تل ابیب کے مختلف علاقوں پر میزائلوں کی بارش کی جن میں سے اکثر اپنے اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا صیہونی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملہ، ایک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے حالیہ میزائل بڑی مقدار میں تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا وارہیڈ 250 کلوگرام ہے جو فادی اور نصر میزائل کے شبیہ معلوم ہوتا ہے۔

الدویری نے کہا کہ آئرن ڈوم ان میزائلوں کو روکنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ یہ نظام 4 سے 70 کلومیٹر کا علاقہ کنٹرول کرتا ہے لیکن سو فیصد دفاع کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی ہے۔ ہر حملہ آور میزائل 40 فیصد تک آئرن ڈوم سے عبور کرکے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صہیونی چینل 12 نے اسرائیلی پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے تل ابیب کے مشرقی علاقے بنی براک کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا لیکن آئرن ڈوم میزائلوں کو روکنے مٰں ناکام رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button